سعودی میں جاپانی سفیر کا قرآن کریم سے لگاو کی وجہ

IQNA

سعودی میں جاپانی سفیر کا قرآن کریم سے لگاو کی وجہ

8:47 - December 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510955
تہران(ایکنا) سعودی عرب میں جاپانی سفیرفومیو ایوای کا کہنا ہے کہ قرآن کریم سے لگاو کی وجہ عربی زبان سیکھنا ہے۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق جاپانی سفیر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے  سوره مبارکه فاتحه کی تلاوت سنتے ہیں تاکہ انکی عربی زبان کو تقویت مل سکے۔

 

جاپانی سفیر سعودی باشندوں سے رابطے کے لیے اکثر ٹویٹ سے استفادہ کرتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں سعودی باشندے انہیں فالو کرتے ہیں، انکی روزانہ کی تصاویر اور ویڈیوز کو سعودی باشندے اکثر لائیک کرتے ہیں۔

جاپانی سفیر اکثر عوامی پروگرامز میں شریک ہوتے ہیں.

 

سعودی میں جاپانی سفیر کا قرآن کریم سے لگاو کی وجہ

 ایوای تیس سال قبل مصر میں عربی سیکھ چکے ہیں اور اس سال کے آغاز پر وہ سعودی عرب میں سفیر متعین ہوئے ہیں اس سے پہلے وہ  ۱۰ ریاض میں ڈپٹی قونصل رہ چکے ہیں۔

 

اس سے پہلے وہ عراق میں سفیر رہا ہے اور وہاں پر مقامی لہجے میں بات چیت اور عوام سے اچھے تعلق کی بناء پر معروف تھے۔

 

فومیو ایوای نے ایک بار مقالہ عربی زبان میں لکھا جسمیں انہوں نے  آیت ۱۱ سوره مبارکه الرعد، «ان الله لایغیر ما بقوم حتی یغیروا ما بانفسم: پر اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا: اس آیت میں اقوام کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔/

4023791

نظرات بینندگان
captcha