
العهد نیوز کے مطابق عراقی گروپ عصائب اهل الحق کے جنرل سیکریٹری نے خطاب میں امریکی انخلا پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کوئی بھی تجویز پیش نہیں کی گیی ہے اور پیش کردہ منصوبوں کو صرف نام اور سیاسی الٹ پھیر سے تشبیہ دیا۔
شیخ الخزعلی کا کہنا تھا: عراق سے پیٹریاٹ سسٹم کو نکالنے کا افواج کے انخلاء سے کوئی تعلق نہیں بلکہ علاقے میں امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔
انکا کہنا تھا: عین الاسد، حریر یا کسی بھی اڈے میں امریکی موجودگی کا برداشت نہیں کریں گے اور عراق میں کسی امریکی جہاز یا ڈرون کو جاسوسی کے تناظر میں دیکھا جائے گا مگر صرف بعض ایسے علاقوں کے علاوہ جہاں داعش کا وجود ہے۔
جنرل سیکریٹری عصائب اهل حق نے عراق میں ۲۵۰۰ امریکی فوجی مشیروں کی موجودگی کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی تعداد کو فیصہ عراق کرے گا نہ کہ امریکہ اور یہ تعداد غیر معقول ہے۔
انکا کہنا تھا: اگر امریکہ شیڈول کے مطابق یہاں سے نہ نکلا تو مزاحمت شیڈول ٹایم کے آغاز ہی سے ہر قسم کی کارروائی کو انخلاء کے لیے اختیار کرسکتی ہے۔/