میِڈیا سنسر سردار سلیمانی کی عظمت اور کام کے معیار کی نشانی

IQNA

وزیر ثقافت :

میِڈیا سنسر سردار سلیمانی کی عظمت اور کام کے معیار کی نشانی

8:13 - January 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511032
تہران(ایکنا) ایرانی وزیرثقافت نے سردار سلیمانی کی برسی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی آزادی کے دعووں کو کوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی خبر آزاد ہے مگر سردار کی خبر کو سنسر کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی وزیر ثقافت محمدمهدی اسماعیلی نے سردار سلیمانی کی دوسری برسی بعنوان «سردار سلیمانی؛ زادی و امن کے محافظ اور بقائے باہمی» پروگرام جو ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا خطاب میں کہا:ایام بہت اہم ہے ایک طرف حضرت فاطمه زهرا(س) کی شہادت اور دوسری جانب عظیم انقلابی کمانڈر شہید سلیمانی کی برسی ہے جو دنیا کے تمام آزادی پسندوں کے محبوب بن چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: شهید حاج قاسم سلیمانی ایک عام گھرانے کا چشم و چراغ تھا جس نے ۴۰ سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی۔

 

شهرت‌‌طلبی سے دوری

وزیرثقافت نے کہا کہ سردار کی زندگی میں نمایش کا نام نہ تھا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا آج اس عظیم انسان کی قدر سے آشنا ہورہی ہے حالانکہ استعماری طاقتوں کے میڈیا انکے نام تک سے خوفزدہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: حاجی قاسم کی عظمت کا نتیجہ ہے کہ تمام شیطانی اور استکباری سازشیں علاقے میں نابود ہوچکی ہیں۔

 

محمدمهدی اسماعیلی نے کہا کہ امریکی صدر نے تمام قانون کو بالاطاق رکھ کر سردار کو ایک الگ ملک میں دہشت گردی سے شہید کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ شہید کے وجود کو مزید برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔

 

میِڈیا سنسر سردار سلیمانی کی عظمت اور کام کے معیار کی نشانی

انکا کہنا تھا کہ آج جہاں ہر طرف ہر مذہب کے لوگ سردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہاں استعماری میڈیا انکے نام کو سنسر کررہے ہیں حالانکہ جرائم اور مجرموں کی خبروں کو نشر کرنے کی کوئی قید نہیں اور اس سے انکی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے۔

تقریب میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک تھے جنمیں ایران، شام، لبنان، عراقی دانشور شامل ہیں۔

تقریب میں مختلف مذاہب عیسائی ایزدی وغیرہ کو نجات دینے کے حوالے سے سردار سلیمانی کی تصویری نمایش بھی منعقد کی گیی تھی۔

 

تقریب میں سیاسی ـ اجتماعی عربی میگزین الوحده ، اکو آف اسلام انگریزی، ایران  اردو سخن ایران  روسی میگزین کی رونمائی کی گیی جو مکتب سلیمانی کے حوالے سے خصوصی اشاعت کے ساتھ نشر کیا گیا تھا۔/

4025909

نظرات بینندگان
captcha