سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد مارے گئے

IQNA

سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد مارے گئے

20:06 - January 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511066
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

 

ترجمان سی ٹی ڈی مطابق مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ رات ضلع بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

 

اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی، اور جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha