بغداد ائیرپورٹ پر دوبارہ حملہ

IQNA

بغداد ائیرپورٹ پر دوبارہ حملہ

8:04 - January 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511202
تہران(ایکنا) عراقی میڈیا کے مطابق بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ گذشتہ روز سحر کے وقت کیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی «السومریه نیوز» کے مطابق گذشتہ روز صبح سحر کے ساڑھے چار بجے چھ راکٹوں سے بغداد ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔

 

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کے فوج شعبے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ائیرپورٹ کے اس حصے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

 

بعض دیگر زرائع کے مطابق راکٹ حملے میں امریکی اڈے ویکٹوریا کو حملے میں ٹارگٹ کیا گیا ہے اور ایک راکٹ وہاں موجود جہاز کو لگا ہے۔

 

بعض زرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب ایک ڈرون طیارے کو تباہ کیا گیا ہے۔

 

نیوز ایجنسی «شفق نیوز» کے مطابق حملہ ۴:۳۰ کے وقت کیا گیا ہے اور رن وے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

عراقی رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر موجود بعض جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

«الفرات نیوز» کے مطابق چھ راکٹوں سے حملہ ہوا اور ایک جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

 

«صابرین نیوز» کے مطابق امریکی فورسز کے ہوائی اڈہ ویکٹوریا کو اس حملے میں ہدف بنایا گیا ہے۔

 

«الجزیره» نے بھی چھ راکٹوں سے حملے کی تصدیق کی ہے۔

 

«اسکائی نیوز» کے مطابق امریکی فورسز کے مرکز ویکٹوریا کو راکٹ حملے سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

 

روسی نیوز ایجنسی «ریانووسٹی» کے مطابق راکٹ حملے میں ایک غیر فوجی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

 

اس حملے پر اب تک کسی عراقی گروپ نے ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔/

4031914

 

نظرات بینندگان
captcha