ایکنا نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بچیوں کو اسکولوں میں تعلیم دینا انکا بنیادی حق ہے حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل بین الاقوامی قوانین اور ملکی قانون سے ثابت ہے۔
اسلامی رفاہ فاونڈیش کے بیان میں کہا گیا ہے: بچیوں کو حجاب سے روکنا بنیادی قانون کی توہین ہے جو ہماری شہری حیثیت اور حقوق پر تاکید کرتا ہے۔
ایرانی ثقافتی مرکز نایجریا کے مطابق مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے : نایجریا سے ہٹ کر ہمارے استعماری مالک برطانیہ تک میں حجاب پر پابندی نہیں، امریکہ میں بچیاں حجاب کے ساتھ اسکول جاتی ہیں جیسے سکھ کے بچے اور بچیاں روایتی لباس کے ساتھ جاسکتے ہیں، یہودی بچیاں جاتی ہیں تو مسلمانوں کو کس بات کی بناء پر حجاب سے روک دیا جاتا ہے۔
نایجیریا کے قانون میں حجاب کی اجازت
نایجریا کی وزارت تعلیم کے وزیر آدامو آدامو کا کہنا ہے کہ قانون میں بچیوں کو حجاب کے ساتھ تعلیم کی اجازت دی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو انکے مذہب کے مطابق سرگرمی کی اجازت ہے مگر یہ کہ وہ دیگر افراد کے لیے رکاوٹ نہ بنے، افسوس کی بات ہے کہ اس بحث کو مدرسوں تک لائی گیی ہے اور فضول جھگڑے شروع کیے گیے ہیں۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا: حجاب ایک سنت ہے جس کی تاکید قرآن میں موجود ہے، ملک میں ان اختلافات کو گفتگو سے حل کرنا ممکن ہے اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ بنیادی قانون میں مذہبی آزادی کی اجازت دی گیی ہے۔
ریاست کوارا کی حمایت
ریاست کوارا نے ایک بار پھر حجاب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تعلیم وترقی کمیشن کی کمشنر محترمہ سعادت مودیبوکاوو نے عیسائی اور مسلمانوں کے درمیان ایک منعقدہ نشست سے خطاب میں اس حوالے سے حجاب کی حمایت کی۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ جو بھی ریاست کوارا میں حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اس کے خلاف قانون کارروائی کی جاسکتی ہے۔
نشست میں مسلم مسیحی اعلی رہنما اور شخصیات شریک تھیں۔
حجاب مسلم بچیوں کا حق ہے
کوارا ریاست کے گورنر عبدالرحمن عبدالرزاق کا کہنا تھا: حجاب کے ساتھ جا کر تعلیم حاصل کرنا ہر مسمان بچی کا حق ہے اور ہماری ریاست اس بات کو تسلیم کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بنیادی قانون کے مطابق ایک کثیر الاقوامی معاشرے میں سب کو برابر کا حق دیا گیا ہے۔
عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ دوقبطی معاشرے بنانا ایک شیطانی عمل ہے اور ہم قانون کے مطابق حجاب کی حمایت کرتے ہیں۔
کوارا کے گورنر کا کہنا تھا کہ عوام لوگوں کو نادرست پروپگنڈوں کی اجازت نہ دیں۔
قابل ذکر ہے کہ نایجریا میں حجاب کا مسئلہ ایک عرصے سے زیر بحث ہے اور مختلف ریاستیں مختلف فیصلیں کررہی ہیں اور کوارای ریاست کے مسیحی نشین علاقے میں جھگڑے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگیے تھے۔
مذکورہ واقعے کے بعد علاقے کے مختلف اسکولوں نے حجاب کو سرکاری حکم کے مطابق لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔/