بحرین کی گلیاں مرگ بر آل سعود کے نعروں سے گونج اٹھیں+ فلم

IQNA

سعودی عرب پھانسیوں کی شدید مذمت؛

بحرین کی گلیاں مرگ بر آل سعود کے نعروں سے گونج اٹھیں+ فلم

6:57 - March 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511502
تہران(ایکنا) سعودی عرب میں اکیاسی افراد کو ایک ہی دن میں پھانسی دینے کے خلاف عالمی رد عمل جاری ہے اور اسی حوالے سے بحرین میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق بحرین کی گلی کوچے «مرگ بر آل سعود»، «آل سعود مردہ باد» کے نعروں سے گونج رہی ہیں  جہاں عوام «قطیف» کے بیگناہوں کو پھانسی دینے کی مذمت کررہے ہیں۔

 

بحرین کے مختلف علاقوں میں بحرینی عوام مظلوموں کی حمایت اور آل سعود کی مذمت میں سراپا احتجاج ہیں۔

 

مظاہرین آل سعود کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے کہ آل سعود نے اجتماعی قتل عام کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے، بحرین مظاہرین نے احتجاج میں بحرینی آل خیلفہ کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔

 

ویڈیو کلیپ:

 

ویڈیو کا کوڈ
 

مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں مقررین کا کہنا تھا کہ اگر مغربی دنیا اور عالمی استعمار بن سلمان اور دیگر ڈکٹیٹروں کی اندھی حمایت ننہ کرتے تو ان کو ان اقدامات کی جرات نہ ہوتے۔

بحرین کی مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے بھی ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے شفاف تحقیقات کو ضروری قرار دیا۔/

 

 

4042935

نظرات بینندگان
captcha