افغانستان میں دو کروڑ سے زائد لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا

IQNA

افغانستان میں دو کروڑ سے زائد لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا

9:24 - April 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511633
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں نے افغانستان میں دو کروڑ چالیس لاکھ لوگوں کی صحیح خوراک سے متعلق پائی جاںے والی تشویش دور کئے جانے کو اس ملک کا ایک حیاتی مسئلہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا چینلز کے مطابق اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے اپنے ایک ٹوئٹ میں تاکید کی ہے کہ افغانستان میں دو کروڑ چوالیس لاکھ لوگوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا اور انھیں انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد دسیوں لاکھ افغانستان کے شہریوں کے لئے ایک حیاتی مسئلہ ہے اور وہ وقت آگیا ہے کہ جب افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے۔

 

واضح رہے کہ عالمی برادری نے افغانستان میں طالبان کا اقتدار آنے کے بہانے امداد کی ترسیل بند کردی ہے اور یا اس امداد میں کمی کردی ہے اور اس ملک میں بھوک مری اور دسیوں لاکھ لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے بارے میں عالمی اداروں کے بار بار کے انتباہات کے باوجود امداد کا سلسلہ ابھی تک آگے نہیں بڑھایا گیا ہے۔ جبکہ اس ملک کو غیر ملکی انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔ان سب مسائل و مشکلات اور اسی طرح بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے انتباہات اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل کے باوجود امریکہ افغانستان کے اثاثے اور رقم واپس کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha