امریکہ یوکرین کی جنگ کی آگ پر پٹرول چھڑک رہا ہے

IQNA

امریکہ یوکرین کی جنگ کی آگ پر پٹرول چھڑک رہا ہے

9:02 - April 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511683
امریکہ نے روس سے بدلہ لینے کیلئے یوکرین کی جنگ کو طولانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- امریکہ یوکرین کو امریکی صدر کے حالیہ دفاعی پیکیج کے ایک حصے کے طور پر یوکرین کو جدید ترین آلات فراہم کرے گا، جس میں ہووٹزر آرٹلری سسٹم اور ایم آئی 17 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ امریکی محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے یہ اطلاع دی ہے۔
 
 
پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کے لیے پہلی بار اس پیکج میں ہاوِٹزر آرٹلری سسٹم شامل کیے جا رہے ہیں۔ اسے یوکرین کی حکومت کی درخواست پر بھیجا جا رہا ہے۔
 
 
اس پیکج میں جو سامان شامل کیا جا رہا ہے ان میں 18عدد 155 ایم ایم ہووٹزر 40,000 گولے، 300 سوئچ بلیڈ ڈرون، 500 جیولن اینٹی آرمر میزائل، 200 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ایم 113 اور 11 ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha