قرآنی فیسٹیول’’عالمی ایوارڈ الرضوان‘‘ کی اختتامی تقریب

IQNA

قرآنی فیسٹیول’’عالمی ایوارڈ الرضوان‘‘ کی اختتامی تقریب

20:28 - April 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3511721
امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآنی فیسٹیول ’’عالمی ایوارڈالرضوان‘‘ کی اختتامی تقریب منعقدہوئی جس میں قرآنی علوم کے مقابلوں میں شریک منتخب افراد کو ایوارڈ اور انعامات سے نوازا گيا.

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق تقریب میں 54 ممالک سے منتخب بہترین قرآنی اساتذہ اور قرآن کریم کے مختلف شعبوں میں فعال 10  افراد کو حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں عالمی ایوارڈ الرضوان سے نوازا گیا۔ 
اس قرآنی فیسٹیول کا انعقاد  حرم مطہر   کے ادارہ بین الاقوامی امور کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے قرآنی معلمین اور قرآنی اساتذہ  اور طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے   کیا گیا ، جس کی اختتامی تقریب   18اپریل 2022 کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی گئی۔ 
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ   حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے عالمی ایوارڈ الرضوان قرآنی فیسٹیول کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد تین زبانوں اردو،فارسی اور عربی میں کیا گیا جس میں فیسٹیول کی سایٹ کے ذریعہ 54 ممالک سے قرآنی علوم  کے ماہرین نے شرکت کے لئے اندراج کیا ۔ جن میں 2500قرآنی اساتذہ اور 35 ہزار سے زائد قرآنی طلبا نے اندراج کیا اور اس کے علاوہ 250 قرآنی علوم کے مراکز   اور اداروں نے  پوری دنیا سے اپنی قرآنی سرگرمیوں کو متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر    تقریباً 50 ہزار افراد نے عالمی ایوارڈ الرضوان کے لئے شرکت  کی ۔
عالمی ایوارڈ الرضوان میں شرکت کرنے والےقرآنی  علوم کے طلبا اور اساتذہ کے مضامین اور شاہکاروں کو فیسٹیول کے ججوں  نے جانچ پڑتال کےبعد پانچ ممالک ایران،عراق، شام  ،لبنان،پاکستان اور افغانستان سے10 بہترین افراد کا انتخاب کیا۔ جنہیں فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں عالمی ایوارڈ الرضوان سے نوازا گیا.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے قرآنی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ساڑھے تین لاکھ افراد  الگ الگ مقامات اور اوقات میں شرکت  کرتے ہيں 

نظرات بینندگان
captcha