آستان قدس رضوی کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام میں نوجوان طلباء و طالبات چوبیس رمضان المبارک کی سحر کے وقت سے اعتکاف میں ہیں اور وہ تین دن تک مسجد میں معتکف رہیں گے .
اسکولی طلبا اور طالبات کے اعتکاف پر بیٹھنے کا اہتمام حرم امام رضا علیہ السلام کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانان انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے کیا گیا ہے اس روحانی و دینی عبادت میں 600 نوجوان اسکولی طلباء اور طالبات حصہ لے رہی ہیں یہ تمام طلباء و طالبات تین دن تک مسجد گوہر شاد میں قیام کریں گی اور اعتکاف کے دوران منعقد ہونے والے دینی پروگراموں سے بھی مستفید ہورہی ہیں .
ان طلباء و طالبات کو ان چھ ہزار درخواست دہندگان میں سے منتخب کیا گیا ہے جنھوں نے اعتکاف کرنے کی درخواست دی تھی اعتکاف میں حصہ لینے والے طلبا اور طالبات کے لئۓ شرط تھی کہ وہ آٹھویں کلاس سے گیارہویں کلاس کے طالب علم ہوں اور ان کے پاس کورونا ویکسین کا کارڈ موجود ہو ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے جوانان انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اعتکاف کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں تقاریر،مجالس ،دعا و نیایش اور شہداء کو مختلف انداز میں خراج عقیدت پیش کرنا ہے