ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الجزیره کے مطابق رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں مسجد ایاصوفیہ میں قرآنی محافل منعقد ہوئی جہاں مختلف قرآء اور علما نے شرکت کی ۔
ایاصوفیه کی مسجد کو دو سال قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان کے حکم پر کلیسا سے مسجد میں تبدیل کیا گیا جو «سلطان احمد» کے علاقے میں موجود ہے اور اس سال لیلة القدر کی محفل منعقد ہوئی۔
پروگرام میں نامور مصری قاری «احمد احمد نعینع» نے شرکت کی اور نماز جماعت کی امامت کے علاوہ وہاں پر اعزازی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔
قرآنی پروگرام میں ہزاروں ترک شہری شریک تھے اور اس پروگرام کو شب قدر کے موقع پر برراہ راست نشر کیا گیا۔
آیات سوره زخرف قاری احمد نعینع کی آواز میں یہاں سن سکتے ہیں: