صیہونی اثاثے حزب اللہ کے نشانے پر

IQNA

صیہونی اثاثے حزب اللہ کے نشانے پر

8:50 - June 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512012
لبنانی زخایر پر تسلط کے درپے صیھونی رژیم کو حزب اللہ کے سخت ردعمل کا خدشہ ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق دنیا کے انرجی کے ذخائر پر نظریں جمائے  صیہونیوں کا رخ اب لبنان کی جانب ہے. تجزیہ کاروں کے مطابق کیا یہ حزب اللہ کے لیے بہترین ہدف ثابت ہو پائے گا؟

گذشتہ روز اسرائیلی تیل اور گیس نکالنے والا ڈرلنگ بحری جہاز لبنان اور غاصب صیہونی ریاست کے درمیان متنازعہ علاقے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسرائیلیوں کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کی دھمکی کے بعد اس جہاز کے لیے بہت زیادہ حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سید نے کہا تھا کہ اگر تم نے ہمیں اپنے تیل اور گیس کے ذخائر نکالنے سے روکا تو ہم تمہیں بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ اور دنیا کی کوئی کمپنی بھی تمہارے لیے یہ ذخائر قابل استعمال نہیں بنا سکے گی، صیہونیوں کی جانب سے حزب اللہ کے حملے کے ڈر سے اس جہاز میں جدید سینسر سیسٹم لگائے گئے ہیں، اور ڈیڑھ کلومیٹر کی حدود میں ہر قسم کی کشتی یا جہاز کے داخلے کو ممنوع قرار دیا ہوا ہے۔ اور لبنانی حدود میں داخل ہونے کے بعد لبنانیوں کی طرف سے شدید تقاضہ کیا جا رہا ہے کہ مقاومت اس کا جواب حتما دے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حزب اللہ کی جانب سےاس جہاز پر کسی قسم کی کاروائی انجام دی گئی تو مقبوضہ فلسطین کے بڑے حصے میں انرجی کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha