یوکرین میں برطانیہ کے 3000 فوجی برسرپیکار

IQNA

8:35 - June 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512069

یوکرین میں برطانیہ کے 3000 فوجی برسرپیکار

یوکرائن میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ یوکرائن میں تقریباً 3000 برطانوی فوجی روس کے خلاف لڑنے والے کرائے کے فوجیوں میں شامل ہیں۔

یوکرین میں برطانیہ کے 3000 فوجی برسرپیکار
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر مامولاشویلی نے اعلان کیا کہ یوکرائن میں تقریباً 3000 برطانوی فوجی روس کے خلاف لڑنے والے کرائے کے فوجیوں میں شامل ہیں۔
 
یوکرائن میں جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر مامولاشویلی نے مزید کہا کہ یوکرائن میں  تقریباً 20,000 غیر ملکی کرائے کے فوجی ، روس کے خۂاف  لڑ رہے ہیں، جن میں برطانیہ کے 3000 فوجی بھی شامل ہیں۔یوکرائن میں جارجیائی کرائے کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جارجیائی کرائے کے فوجی  یوکرائن کی فوج کے زیرکمان ایک فوجی یونٹ میں کام کررہے ہیں۔
 
جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے بعد برطانوی فوج کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکی فوجیوں کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک بڑی مقدار میں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود یوکرائن جنگ میںر وس کا پلڑا بھاری ہے۔ روس کا کنہا ہے کہ اس نے یوکرائن میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی بڑی مقدار کو تباہ کردیا ہے۔  

 

نظرات بینندگان
captcha