روضہ امام مظلوم میں پرچم کی تبدیلی اور «لبیک یا حسین» کے نعرے + تصاویر و فلم

IQNA

روضہ امام مظلوم میں پرچم کی تبدیلی اور «لبیک یا حسین» کے نعرے + تصاویر و فلم

9:07 - August 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3512417
تہران ایکنا- گنبد حرم امام حسین(ع) پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

روضہ امام مظلوم میں پرچم کی تبدیلی اور «لبیک یا حسین» کے نعرے + تصاویر و فلمایکنا نیوز کے مطابق روضہ امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حرم امام حسین(ع)  کے گنبد پر سے سرخ پرچم ہٹا کر سیاہ پرچم لگایا گیا جو عزا کی علامت ہے اور اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جسمیں تبدیلی پرچم کے موقع پر «لبیک یا حسین(ع)» کے فلک شگاف نعرے لگایے گیے اور اس موقع پرابا عبدالله الحسین(ع) کے چاہنے والے عزادار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

 

کربلا میں اس موقع پر حرم حضرت ابوالفضل العباس(ع) میں بھی پرچم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور نئے پرچم پر «یا ساقی عطاشی کربلا»(ای کربلا کے پیاسوں کے ساقی) درج تھا۔

دونوں روضوں پر پرچم کی تبدیلی کی فلم اور تصاویر ملاحظہ کیجیے:

ویڈیو کا کوڈ

4074463

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha