رہبر معظم انقلاب؛ وحدتِ اسلامی، ملت اور فلسطینی مزاحمت کے حامی ہیں

IQNA

شیخ زہیر جعید:

رہبر معظم انقلاب؛ وحدتِ اسلامی، ملت اور فلسطینی مزاحمت کے حامی ہیں

18:45 - August 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512524
لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ نے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کے رابطہ کار شیخ زہیر جعید سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ نے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کے رابطہ کار شیخ زہیر جعید سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے ایران کے سابق مشیر سید محمد مرتضیٰ موسوی کے کردار بالخصوص فکری اور ثقافتی میدان میں اتحاد اسلامی اور تقریبِ مذاہب میں ان کے کردار کو سراہا۔

شیخ جعید نے ایران کے نئے مشیر کی موفقیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کی جانب سے مشترکہ قومی مفادات اور ثقافتی پروگراموں کے لیے باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کے پدرانہ اور برادرانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کے تمام طبقات کی یکجہتی اور ان کی حمایت کے لئے خصوصی کردار ہے اور جمہوریہ اسلامی اس سلسلہ میں کئی ایک سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا بھی متحمل ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اسلامی ممالک کی حمایت میں اپنے مؤقف کو تبدیل نہیں کیا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha