انڈونیشیا کے اسلام شناس کا انتقال پرملال

IQNA

انڈونیشیا کے اسلام شناس کا انتقال پرملال

12:28 - September 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512757
ایکنا تہران- انڈونیشن دانشور، اسلام شناس، شیعہ اسکالر اور محقق آزیومردی آزرا جو دنیا میں اسلام شناسی کے حوالے سے معروف ہے ۶۷ سال کی عمر میں وفات پاگیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق انڈونیشن دانشور، اسلام شناس، شیعہ اسکالر اور محقق آزیومردی آزرا جو دنیا میں اسلام شناسی کے حوالے سے معروف ہے اور جنکا بین المذاہب گفتگو میں اہم کردار رہا ہے ۶۷ سال کی عمر میں وفات پاگیے۔

آزیومردی کو حال ہی میں انڈونیشن میڈیا کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا وہ ایک ہارٹ اٹیک کیس میں دار فانی سے رخصت ہوئے وہ اسلامی تمدن بارے ایک کانفرنس میں شریک ہونے والے تھے۔

آزیومردی نے عمر بھر اسلامی آئیڈلوجی کا دفاع کیا اور انڈونیشیا صحافت کی دنیا میں انکا خاصا روشن نام تھا۔

وہ تاریخ اور اسلامی ثقافت کا ماہر استاد سمجھا جاتا تھا اور جکارتہ اسلامی یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے اور اسلامی معارف کی ترویج میں وہ کافی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

بین المذاہب ڈائیلاگ اور گفتگو اور یونیورسٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ کے حوالے سے فعال تھے اور اسلامی اور غیراسلامی دنیا میں ڈائیلاگ کے حؤالے سے جاپان سے ایوارڈ یافتہ تھے۔

 

آزیوماردی آزرا شیعہ تعلیمات کے ماہر اسکالر تھے اور سول سوسائٹی میں فعال رکن کے حیث سے مصروف تھے۔/

 

4086517

نظرات بینندگان
captcha