ملایشین قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

IQNA

میزبان ملک کی شاندار کارکردگی

ملایشین قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

11:21 - October 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512964
ایکنا تھران- بیاسٹھویں قرآنی مقابلے کوالالمپور کے ہال میں اختتام کو پہنچے جہاں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیاسٹھویں بین الاقوامی ملایشین مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ملک کے بادشاہ سلطان عبدالله احمد شاه، ملکہ یا خاتون اول، تونکو عزیزه آمینه اسکندریه، سمیت اعلی حکام  اسلامی ممالک کے سفراء اور اہم مذہبی و علمی شخصیات (KLCC)  ہال میں موجود تھے۔

ججز کمیٹی کی سربراہ محترمہ حاجه حکیمه بنت محمد یوسف نے اس تقریب میں اختتامی خطاب کیا جب کہ مقامی افراد کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

 

نتایج کا اعلان اور میزبان کی برتری

مقابلوں کے نتایج کا اعلان ہوا جس کے مطابق ملایشیاء کی طالبہ سوفیزا فوموسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سنگاپور کی ویدادجول وحیدہ دوسری اور یونی ویلانداری ہسیم نے انڈونیشیاء کی نمایندگی میں تیسری پوزیشن حاصل کی، برونائی کی سیتی امی سیازانا آرجوکی چوتھی پوزیشن، مریم ہاشمی افغانستان سے پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پائی، ایران کے قاری مسعود نوری پوزیشن لینے میں ناکام رہے۔

طلبا مقابلوں میں بحرین  کے محمد سامر محمد مجاہد نے اول، ملایشیاء کے  امین رضوان بن محمد نے مقام دوم ، انڈونیشیاء کے محمد ریزقون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، عراق کے صباح خلف علی، چوتھے، سنگاپور کے محمد سدید بن عبدالطیف پانچویں پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔

ایرانی ماہرین کے مطابق نتائیج توقع کے برعکس نکلا مثلا افغان قاری خود اس اعلان پر حیرت میں پڑگیے اور انکے آنسو نکل پڑے۔

 

نتایج مسابقات بین‌المللی قرآن مالزی اعلام شد/ ایران؛ بدون رتبه

آغاز مراسم اختتامیه مسابقات قرآن مالزی با حضور دیپلمات‌های خارجی

 

4094211

نظرات بینندگان
captcha