ایکنا کے مطابق؛ سعودی "عکاظ" نیوز سائٹ کے مطابق، سعودی عرب کے اسلامی امور، تبلیغ اور رہنمائی کے وزیر اور اس ملک کے تمام قومی اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے نگران "شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ" نے کہا: سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے تعلیم حفظ قرآن کی خیراتی انجمنوں میں قرآنی مقابلوں کے لئے حکمنامہ جاری کردیا کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس مقابلے کا آخری مرحلہ شعبان کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا اور مردوں اور خواتین کے دونوں ڈویژنوں میں سرفہرست افراد کو اعزاز دینے کی تقریب رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے دن منعقد کی جائے گی۔
شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا: یہ مقابلے 6 کیٹگریز میں ہیں: "پورے قرآن کا حفظ؛ تلاوت، اچھے تلفظ اور تجوید کے ساتھ"، "قرآن کا مکمل حفظ، اچھے تلفظ، تجوید اور قرآن کے الفاظ کی تفسیر کے ساتھ"، "مکمل حفظ قرآن، حسن تلفظ اور تجوید کے ساتھ"، "قرآن کے مسلسل 20 پاروں کو حسن تلفظ اور تجوید کے ساتھ حفظ کرنا"، "مسلسل 10 پاروں کا حفظ، حسن تلفظ اور تجوید کے ساتھ" اور "قرآن کے مسلسل 5 حصوں کا حسن تلفظ اور تجوید کے ساتھ حفظ"۔
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، تبلیغ و رہنمائی نے ان مقابلوں کے مختلف شعبوں میں سرفہرست قاریوں کے لیے 33 لاکھ 36 ہزار سعودی ریال مدنظر رکھا ہے۔
4098570