ہندوستان میں مسلم ناموں کو بدلنے پر اعتراضات

IQNA

ہندوستان میں مسلم ناموں کو بدلنے پر اعتراضات

7:52 - November 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3513191
ایکنا تھران- شیعہ عالم محمد میرزا یعسوب عباس نے لکهنؤ میں مسلم ورثوں کے ناموں کو بدلنے کی مذمت کرتے ہویے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ایکنا – نیوز ایجنسی  Lokmat Times،کے مطابق شیعہ عالم دین محمد میرزا یعسوب عباس نے انڈین آثار قدیمہ ASI)  « کی جانب سے امام بارگاہ شاه نجف» پر نئے بل بورڈ جس پر «آرامگاه قاضی‌الدین حیدر» درج ہے اعتراض کیا ہے۔

یعسوب عباس  نے اس اقدام کو مسلم ورثوں کے خلاف سازش قرار دیا جب کہ  ASI  لکهنؤ کے دعوی ہے کہ امام بارگاہ شاہ نجف آثار قدیمہ ریکارڈ میں آرامگاه قاضی‌الدین حیدر کے نام سے درج ہے۔

 

انڈین کے شیعہ رہنما مولانا یعسوب عباس کا کہنا تھا: انڈین میں مسلم میراث کے ناموں کو سازش سے بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری جانب یہاں پر تاریخی مقامات امام گاہ، امام بارگاہ حسین‌آباد، امام بارگاہ شاه نجف،‌ حسینیه سفید برادری اور دیگر مذہبی مقامات سے سالانہ انڈین حکومت کو سیاحتی حوالے سے اربوں روپے زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔

 

عباس کا کہنا تھا: آثار قدیمہ جو ان تاریخی مقامات کی آرائش و مرمت نہیں کرسکتا ان کے ناموں کو بدلنے کا کام کررہا ہے۔

شیعہ ریکارڈ کے امور کے سربراہ کا کہنا تھا: شیعہ علما کا اجلاس جلد منعقد ہوگا اور ہمارا ارادہ ہے کہ اس حوالے سے ایک مہم شروع کریں تاکہ ان مکانوں کے ناموں کو بدلنے سے روک سکے اور اس حوالے سے انڈین وزیراعظم کو جلد خط ارسال کریں گے۔/

 

4100897

نظرات بینندگان
captcha