سوئیڈن کے شہر میں حجاب کا قانونی دفاع

IQNA

سوئیڈن کے شہر میں حجاب کا قانونی دفاع

8:31 - December 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513328
ایکنا تھران- سوئیڈن کے میڈیا کے مطابق ایک شہر میں عدالت نے اسکول میں اسکارف کے حق میں فیصلہ دیتے ہویے مئیر کی جانب سے پاپندی کو معطل اور اس کو خلاف آزادی قرار دیا۔

ایکنا- نیوز ایجنسی  Nagaland Post،کے مطابق اس سے پہلے مسلمان بچیوں کو اسکارف سے منع کیا گیا تھا جسمیں بارہ سال سے کم عمر بچیوں کو حق نہ تھا کہ وہ اسکارف اوڑھتے۔

سوئیڈن کی خصوصی کمیٹی برائے قانون کے مطابق بچیوں پر اسکارف پابندی کے حوالے سے انکا کوئی ارادہ نہیں۔

اسکوروپ شہر میں ایک ڈیموکریٹ مئیر کی جانب سے اسکول میں مسلم بچیوں کو اسکارف سے منع کیا گیا تھا۔

عدالت نے حکمنامے میں اس پابندی کو ختم کرتے ہویے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے مطابق مذہبی آزادی سوئیڈن کے قانون سے ہم آہنگ ہے اور ایسی پابندی درست نہیں۔

 

آخری سالوں میں یہاں کے مئیر حجاب بارے تحفظات رکھتے تھے۔

عدالت کے جج  اولریک فون اسن نے بیان میں کہا: اسکارف ک حق سے محروم کرنا آزادی کو محدود کرنا ہے اور اس کے لیے قانون کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے بنیادی قانون میں ایسا شق نہیں لہذا مئیر کے حکم کو معطل کیا جاتا ہے۔/

 

4105714

نظرات بینندگان
captcha