جھارکھنڈ کی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون کو دنیا بھر سے مبارکباد

IQNA

جھارکھنڈ کی تاریخ میں پہلی مسلم خاتون کو دنیا بھر سے مبارکباد

17:04 - December 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513342
ایکنا تھران- ملک میں مسابقتی امتحانات میں مسلم امیدواروں کے مثالی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا نیوز- سیاست نیوز ملک میں مسابقتی امتحانات میں مسلم امیدواروں کے مثالی کامیابی کے مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جھار کھنڈ پبلک سرویس کمیشن کے تحت میڈیکل آفیسرس کے امتحانات میں نصرت نور نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ جھار کھنڈ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں ٹاپ کرتے ہوئے نصرت نور پہلی مسلم خاتون بننے کا ریکارڈ قائم کرچکی ہیں جو جھارکھنڈ کی تاریخ میں ایک کارنامہ ہے۔

نصرت نور کو غیر معمولی کامیابی پر مختلف گوشوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ سوشیل میڈیا پر نصرت نور کی کامیابی کو بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ جھارکھنڈ پبلک سرویس کمیشن کا قیام نومبر 2000 میں عمل میں آیا جس کے تحت مسابقتی امتحانات کے انعقاد کے علاوہ سرکاری محکمہ جات میں تقررات کے امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد عمل میں آتا ہے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha