مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل میں ملوث افراد گرفتار

IQNA

مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل میں ملوث افراد گرفتار

20:17 - December 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3513361
ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ صوبۂ سیستان و بلوچستان کے ادارۂ اطلاعات میں امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی دن رات کوششوں سے مولوی عبدالواحد ریگی کے تین اصلی قاتلوں کا سراغ لگا کر سیکورٹی فورسز کے تعاون سے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر مولوی عبدالواحد ریگی (شہید) کو قتل کرنے کے بعد ملک سے فرار کرنا چاہتے تھے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھے امام زمان (عجل) کے گمنام سپاہیوں کے ہاتھ لگ گئے۔ (مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی)

یاد رہے کہ ایران کے شہر خاش میں مسجد امام حسین (ع) کے امام جمعہ اور صوبۂ سیستان و بلوچستان کے نامور اہل سنت عالم دین کو جمعرات 7 دسمبر 2022ء کو اغوا کیا گیا اور جمعے کے دن شہر خاش کی ایک غیرمعروف روڈ سے ان کی لاش ملی۔ ان کے سر پر تین گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

نظرات بینندگان
captcha