صہیونی مہم؛ مراکش نے فیفا قوانین پامال کیا

IQNA

صہیونی مہم؛ مراکش نے فیفا قوانین پامال کیا

7:48 - December 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513367
ایکنا تھران- یہودی لابی کے ایک برطانوی گروپ مہم چلا کر بتا رہا ہے کہ مراکش نے فلسطین کا پرچم لہرا کر فیفا قوانین کو پامال کیا ہے۔

ایکنا- میڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق اسرائیل حامی ایک برطانوی گروپ نے مراکش شائقین کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پر اعتراض کیا ہے۔

وکلاء گروپ فار اسرائیل (UKLFI) جس کا مرکز لندن میں ہے انہوں نے فیفا کے ناظم خورخه پالاسیو کے نام خط میں کہا ہے کہ مراکشی ٹیم نے فیفا قانون پامال کیا ہے۔

UKLFI  گروپ کا دعوی ہےکہ مراکش نے فیفا کے قانون  ۱۱,۲ شق کی خلاف ورزی کی ہے جس کے مطابق جو اسپورٹس سے سیاسی استفادہ کرے انہوں نے قانون کو پامال کیا ہے۔

 

قطر میں اکثر مچیز کے موقع پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور بازار سے لیکر اسٹیڈیم اور ہوٹلوں تک جگہ جگہ فلسطینی پرچم دیکھے گیے اور عربی ممالک نے اپنے ممالک کے پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرائے۔

 

مراکش کی ٹیم نے ہر جیت کے بعد فلسطین کا پرچم لہرایا اور قطر کا پرچم بھی انکے ہاتھوں میں تھے تاہم اس گروپ نے فلسطینی پرچم پر اعتراض کیا ہے۔

اسرائیل حامی اس گروپ کو اسرائیلی پالیسیوں کی وجہ سے بدنام گروپ سمجھا جاتا ہے./

 

4106919

نظرات بینندگان
captcha