گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

IQNA

گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

17:50 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513374
ایکنا تھران- پاکستان نے گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

ایکنا - جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں، حقیقت یہ ہے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں کہا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مر گیا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha