عراق میں «میثم تمار» کے مزار پر قرآنی مقابلے

IQNA

عراق میں «میثم تمار» کے مزار پر قرآنی مقابلے

7:57 - December 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513385
ایکنا تھران- عراق میں مقدس مقامات کے امور کے ادارے کی جانب سے نجف اشرف میں «میثم تمار» کے مزار پر مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق قرآنی مقابلے چوبیس اور پچیس دسمبر کو منعقد ہوں گے جس کے لیے مقامات مقدسہ ک ادارے کا خصوصی تعاون ہوگا۔

عراق سے رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کو بھی روضہ حضرت عباس علمدار کے مزار پر«عرش تلاوت» کے عنوان سے قرآنی محفل منعقد ہوچکی ہے جسمیں ایرانی اور عراقی قرآء شریک تھے۔

 

مذکورہ پروگرام آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے کی معاونت سے منعقد ہوا جسمیں بصرہ کی قرآنی انجمنوں کے علاوہ ایرانی قراء، حفاظ کرام کا ادارہ «مصباح الهدی» اور عراق کے صوبہ ذی وقار کے قرآنی مرکز «النصر» کے قراء حاضر نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

عرش تلاوت کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں  «عمار الحلی»، «وسام عبدالساده» اور «عدنان الموسوی» نے بھی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

 

آستانہ حسینی کے تعاون سے اکتیسویں قرآنی محفل بعنوان «سید الشهداء» بابل شہر میں منعقد کیا گیا جسمیں عراق و مصر کے قرآء شریک تھے اور پروگرام کا آغاز آستانہ عباسی کے موذن قاری «فلاح زلیف» کی تلاوت سے ہوا۔

 

پروگرام سے آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے ڈپٹی سیدمرتضی جمال‌الدین نے خطاب کیا جب کہ مصری قاری «اسلام محمد نوح» نے اعزازی تلاوت کی۔

 

آستانہ مقدس حسینی کے خواتین قرآنی شعبے کے تعاون سے جمعہ کو بھی کربلا کی قرآنی خواتین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گیی جسمیں 25 حافظات کی حوصلہ افزائی کی گیی۔/

 

4107966

نظرات بینندگان
captcha