
ایکنا- منامه پوسٹ کے مطابق جوانوں کی تحریک چودہ فروری الاینس نے شہید سلیمانی اور ابومھدی المھندس کی تیسری برسی پر بیان میں رہبر معظم، امت اسلامی اور مزاحتمی تحریکوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: عوام کی اس جانب تیزی سے حرکت اس بات کی دلیل ہے کہ ان دوعظم شھداء اور شہید نمر کی راہ پر سفر جاری رہے گا۔
چودہ فروری الائنس نے بیان میں یمنی عوام کی استقامت و جدوجہد پر تاکید اور اعلان کیا کہ فلسطنی کاز اور اپنے حقوق کے لیے انکی جدوجہد جاری رہے گی۔
مذکورہ الائنس نے بیان میں شھید کمانڈروں سے تجدید بیعت پر تاکید کی اور کہا ہے کہ عالمی استعمار کی سازش اور صہیونی رژیم سے تعلقات بحالی کی مذموم کوشش سے مقابلہ کیا جائے گا اور بحرین میں صہیونی مداخلت کی مخالفت جاری رہے گی۔/
4113195