
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے خیابان ملک عبدالعزیز میں دنیا کے عظیم ترین دیوار نویسی کی گیی ہے جہاں منطقه محبس الجن میں خیابان ملک عبدالعزیز جو مسجد الحرام تک سڑک جاتی ہے یہاں شہر کی خوبصورتی کے لیے دیوار پر عظیم ترین پینٹگ کی گئی ہے جسمیں عربی حروف سے استفادہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مکہ کی سٹی کونسل نے شھر کی خوبصورتی مہم کے حوالے سے عربی حروف کی ترویج کے لیے دیوار پر خطاطی کی ہے تاکہ اسلامی خطاطی کے فن کو اسلام اور قرآن سے تعلق میں اجاگر کیا جاسکے۔
دیوار نویسی میں ام القرآ یونیورسٹی کی فاین آرٹس ٹیم بھی شریک ہے جو دیوار پر پینٹنگ میں سرگرم عمل ہے۔/





4115012