حجاب کو با سہولت بنانے کے لئے ملایشین کمپنی کی کاوش

IQNA

حجاب کو با سہولت بنانے کے لئے ملایشین کمپنی کی کاوش

7:36 - January 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513622
ایکنا تھران- پردے اور چادر کے نیچے کے استعمال کے لیے کمپنی نے خصوصی ڈریسیز اور انڈر گارمنٹس متعارف کرائی ہے جو طولانی مدت کاموں میں خواتین کے لیے مناسب قرار دیا جاتا ہے۔

ایکنا-  The New Starait Times، کے مطابق ملایشین کمپنی  Innersejuk پرسکون حجاب بنانے کے حوالے سے معروف کمپنی شمار کی جاتی ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق ہر باپردہ خاتون کے چادر کے نیچے پہنے اورانڈرگارمنٹس کی اہمیت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی اہمیت حجاب کی ہوتی ہے کہ اگر وہ مناسب لباس ہے تو مناسب ہوا ملے گی اسکے جلد کو الرجی سے بچانے اور مناسب حالت میں رکھنے میں معاونت ملے گی۔

اس کمپنی نے بارہ قسم کے جدید انڈر گارمنٹس متعارف کرائی ہے تاکہ ہر حجاب کے نیچے پہنے لباس کو ٹھنڈا، راحت اور صاف رکھا جاسکے اور اس بارہ قسم میں انیس قسم کے رنگا رنگ انڈرگارمنٹس شامل ہیں۔

 

ملایشین کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسرچ اور تجربے کے بعد اس قسم کے انڈرگارمنٹس متعارف کرائی ہے تاکہ محجبہ یا با پردہ خواتین طویل مدت میں کام کے دوران تنگی محسوس نہ کریں اور آسانی سے کام انجام دیں سکیں۔

کمپنی کے نمایندے ازوانی احمد (Azwani Ahmad) کا کہنا ہے کہ اس لباس سے خواتین اطمینان کے ساتھ روزانہ کے کاموں کو بغیر دقت کے انجام دیں سکتی ہیں۔

ان ڈریسیز میں ہیڈفون یا ہنڈز فری کے استعمال کے لیے خصوصی سوراخ بنایے گیے ہیں تاکہ حجاب کے ساتھ آسانی سے ان آلات کو استعمال کیا جاسکے۔/

 

4115217

نظرات بینندگان
captcha