ایرانی بین الاقوامی مقابلوں سے پاکستان مستفید

IQNA

ایرانی بین الاقوامی مقابلوں سے پاکستان مستفید

7:24 - February 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3513837
ایکنا تھران: سربراہ خانه فرهنگ ایران لاهور نے پنجاب میں وزارت اوقاف کے نمایندے سے بات چیت میں بین الاقوامی مقابلے اور ایران کے تجربوں سے استفادے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق خانه فرهنگ ایران لاهور کے ڈائریکٹرجعفر روناس نے ادارہ اوقاف کے ڈائریکٹر طاهر رضا بخاری سے ملاقات کی اور دو طرفہ ثقافتی تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ثقافتی تعلقات اور تجربوں کے تبادلے اور بالخصوص قرآنی امور میں ایکدوسرے کے ساتھ مشترکہ تعاون سے پروگراموں پر بات چیت ہوئی۔

خانه فرهنگ ایران لاهور کے سربراہ جعفر روناس نے طاهر رضا بخاری کو وزارت اوقاف میں بطور ڈائریکٹر تعینات پر مبارکبادی پیش کی اور انکو ایک قرآنی آرٹسٹ کے ہمراہ تھران پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

 

جعفر روناس، مسئول خانه فرهنگ سرکنسولگری ایران در لاهور پاکستان

 

روناس نے ملاقات میں رمضان المبارک میں ایک قرآنی گروپ کے دورہ پاکستان بارے بھی گفتگو کی اور کہا: لاہور جو ملک میں ثقافتی حوالے سے دل کی حیثیت رکھتا ہے اس میں قرآنی تعلقات بڑھانے سے رابطوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

بهره‌مندی پاکستان از تجربیات ایران در حوزه مسابقات بین‌المللی قرآن

پاکستان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور ایران معاونت بھی موضوع گفتگو رہا اور ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادے اور مشترکہ پروگراموں کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔/

 

4124572

نظرات بینندگان
captcha