غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام و مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی

IQNA

غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام و مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی

8:01 - March 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513982
ایکنا تھران: کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی کافی عرصوں کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکنا- جیو نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔

 

انتظامیہ حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کوباہرنکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے  گی۔

 

خیال رہے کہ 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد حرمین شریفین (مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ) میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلت پر پابندی عائد تھی۔

 

نظرات بینندگان
captcha