خدا کی جانب سے حساب کتاب انسانی حقوق کی رعایت میں موثر ترین قرار

IQNA

قرآن اور انسانی حقوق کی نشست:

خدا کی جانب سے حساب کتاب انسانی حقوق کی رعایت میں موثر ترین قرار

9:15 - April 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514095
ایکنا تھران: یونیورسٹی اور مدرسہ استاد نے قرآنی نمایش میں منعقدہ قرآن و انسانی حقوق نشست سے خطاب میں کہا کہ خدا کی نظارت پر ایمان انسانی حقوق کی رعایت کی ضامن ہے۔

ایکنانیوز کے مطابق تھران میں جاری تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش بعنوان «قرآن اور انسانی حقوق»، کی نشست مدارس کے بین الاقوامی شعبے کے تعاون سے منعقد کی گیی۔

اسلامک اسٹڈیز سنٹر میں انگریزی کے استاد جامعہ المصطفی کے آن لاین یونیورسٹی کے حجت‌الاسلام محمدحسین شریفی اس نشست میں مقرر تھے۔

شریفی نے اس نشست میں حق، آزادی اور عدالت اور قرآن کے رو سے انسانی حقوق کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا: قرآن کریم میں اس مسئلے پر کافی توجہ دی گیی ہے کہ تمام انسان خدا کا خلق کردہ ہے اور سب کا ایک خاص حق بنتا ہے اور کسی کو اس کی پامالی کا حق نہیں۔

 

لہذا خدا پر عقیدہ اور انکی جانب سے حساب کتاب اور آخرت میں پوچھ گچھ اہم ترین عامل ہے جس کی بنیاد پر انسانی حقوق کی رعایت ممکن ہے۔

 

حجت‌الاسلام اسماعیلی

 

یونیورسٹی اور مدرسہ استاد اور دانشور نے بعض بنیادی حقوق کی جانب اشارہ کرتے ہویے کہا کہ حق زندگی اور حق احترام سب کا تسلیم شدہ حق ہے جس پر قرآن نے تاکید کی ہے۔

انہوں نے انسان کی آزادی، افکار و عقیدہ، اظھار رائے کی آزادی کو اسلامی زاویے سے پیش کیا اور کہا: اظھار رائے کی آزادی انسان کی بنیادی ترین آزادی شمار کی جاتی ہے۔/

 

4132809

نظرات بینندگان
captcha