فنگرپرنٹ؛ اللہ کی قدرت کی جھلک

IQNA

قرآنی سورے/ 75

فنگرپرنٹ؛ اللہ کی قدرت کی جھلک

8:25 - May 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514256
ایک عیجیب ترین چیز جس پر انسان کم توجہ دیتا ہے فنگر پرنٹ ہے جو ماہرین کے مطابق دنیا میں کسی دو انسان کا ایک جیسا نہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا پچھترواں سورہ «قیامه» کے نام سے ہے. اس سورہ میں 40 آیات ہیں اور یہ سورہ قرآن کے 29 ویں پارے میں ہے. یہ مکی سورہ ترتیب نزول کے حوالے سے قرآن کا اکتسیواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام اسلام (ص) پر اترا ہے۔

«قیامت» یعنی یوم محشر؛ جس دن سب قبروں سے اٹھ جائیں گے اور ابدی ٹھکانے کی طرف جائیں گے، اس سورہ کی ابتدائی آیات میں قیامت کی قسم کھا کر اس دن کی یاد دلائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے اس کا نام قیامت رکھا گیا ہے۔

سوره قیامت، میں اس دن کے یقینی ہونے اور اس دن کے معرکے کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کہ انسان دو گروہ میں تقسیم ہوگا ایک گروپ فریش اور نورانی چہروں کے ساتھ اور دوسرا گروپ غمگین اور بری حالت میں۔ اور یہ کہ جو دنیا کی فانی زندگی میں ڈوب کر آخرت کو بھلا بیٹھے تھے اس دن حسرت زدہ ہوگا۔

اور یہ کہ انسان سب کچھ جانتا ہے مگر خود کو غیر آگاہ دکھاتا ہے اگرچہ وہ بہانہ بازی کرے۔ منکرین سے کہا جاتا ہے کہ جو خدا عدم سے انسان کو نطفہ اور پھر بتدریج خلق کرتا ہے کیا وہ مردے کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا؟

سوره قیامت کی تیسری اور چوتھی آیت میں کہا جاتا ہے: «أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ بَلَى قَادِرِ‌ينَ عَلَى أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ: کیا انسان گمان کرتا ہے کہ ہم ہڈیوں کو جمع نہیں کرسکتے ؟! جی ہاں ہم قادر ہیں (فنگرپرنٹ تک کو) انگوٹھوں کو مرتب کریں».

یہ آیات اس وقت نازل ہوئی جب رسول اسلام (ص) کے ایک ہمسایے نے قیامت بارے سوال کیا کہ قیامت میں خدا ان ہڈیوں کو کسطرح سے دوبارہ جمع کرسکتا ہے تو قرآن کہتا ہے کہ نہ صرف ہڈیوں کو جمع کرسکتا ہے بلکہ خدا قادر ہے کہ انگھوٹے کے نشان کو دوبارہ بنائے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کا انگوٹھا کس قدر حیرت انگیز چیز ہے۔

آج «فنگر پرنٹ» علمی لحاظ سے ایک مستند ترین چیز شمار کیا جاتا ہے اور ہر شخص کا فنگر پرنٹ دوسرے سے مختلف ہے۔

تفسیر المیزان کے مطابق اگر انسان کے تمام حصوں س ہٹ کو صرف فنگر پرنٹ کو بیان کیا گیا ہے تو اس چیز کی عجیب خلقت، خصوصیات اور فایدے کو دکھانا مقصود ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha