مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کی دھمکی ملی

IQNA

مئیر لندن:

مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کی دھمکی ملی

8:08 - May 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514357
ایکنا تھران: لندن کے مئیر نے ایک چینل سے گفتگو میں کہا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انکو قتل ہونے تک کی دھمکی ملی ہے۔

ایکنا نیوز- ویب سائٹ العرب فی بریطانیا کے مطابق لندن کے مئیر صادق خان نے ایک پریس سے گفتگو میں اسلام فوبیا اور دھمکیوں پر خصوصی بات چیت میں کہا کہ ان جرائم سے لوگوں کو نفسیاتی مسایل کا سامنا رہتا ہے۔

لندن کے مئیر نے روزنامہ گارڈین سے گفتگو میں کہا: میں ذاتی طور پر اس کو محسوس کرسکتا ہوں اور مجھے مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اندازہ ہے کہ پناہ گزینوں کو کن مسائل کو سامنا ہے، جب میں نے وکالت شروع کی تو انداز ہوا کہ لوگوں کو کسقدر مسائل کا سامنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کسی سے مھربانی کی مجھے توقع نہیں اور لندن کے مئیر کے ناطے اپنے کام پر فخر ہے۔

صادق خان نے اسلام فوبیا کے مسائل پر گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر صورتحال ابتر ہے اور سابق امریکی صدر کے ٹویٹ پر اس میں کافی اضافہ ہوا۔

 

لندن کے مئیر نے سال ۲۰۱۷ مسجد فینزبری پارک حملے پر بات کرتے ہوئے کہا: دہشت گرد مجھے مارنا چاہتا تھا اور جب مجھے ڈھونڈ نہ سکا اس نے مسلم کیمونٹی کو نشانہ بنایا۔

 

صادق خان نے کہا کہ انکو دیگر دہشت گرد گروپ جیسے داعش اور القاعده وغیرہ سے بھی دھمکیاں ملی ہیں کیونکہ انکے خیال میں ایک مسلمان مغربی اقدار کی خدمت نہیں کرسکتے۔/

 

4142425

نظرات بینندگان
captcha