«سلطان طلاب»؛ مراکش میں توہین قرآن کا ردعمل

IQNA

«سلطان طلاب»؛ مراکش میں توہین قرآن کا ردعمل

6:13 - August 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514715
ایکنا رباط: «سلطان طلاب»(سلطان الطلبه) مراکش میں روایتی تکریم حفاظ قرآن رسم ہے جو قدیم زمانے سے قایم ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ہسپرس کے مطابق مذکورہ روایت یا رسم ہر سال جولائی میں مراکش کے دارالحکومت رباط میں منائی جاتی ہے جسمیں بچے اور بچیاں شریک ہوتی ہیں۔

فیسٹیول سلطان طلاب(الطلبه) کے نگراں عبدالفتاح الفریسی کا کہنا تھا: مذکورہ روایت ایک قدیم رسم ہے جس کا مقصد حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ فیسٹیول اہل قرآن کی عظمت کی نشانی ہے، قدیم دور میں شھر کے بزرگ اور علما مساجد میں جمع ہوتے تھے اور انکے حضور میں محفل منعقد ہوتی اور لوگ حفاظ کرام کی پذیرائی میں مقابلہ کرتے۔

 

انکا کہنا تھا: سلطان طلاب سیاسی اور تربیتی حوالے سے ایک اہم ایونٹ شمار ہوتا ہے جس کا مقصد مراکش میں قرآن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور قومی تشخص ہے۔

 

مذکورہ فیسٹیول کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: ایسی تقریب اور فسیٹول توہین قرآن کرنے والوں کا جواب ہے جو قرآن کی توہین کرکے اسکو جلاتے ہیں، مراکش اسی حؤالے سے ایک قرار داد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں پیش کرچکا ہے جس کو منظور بھی کیا گیا۔/

 

4159701

 

نظرات بینندگان
captcha