ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوفد نیوز کے مطابق ایک غیرملکی جوان قرآنی تحفے پر بیحد خوشی کا اظھار کرتا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک سیاہ فام جوان کو انکے مسلمان دوست جب قرآن مجید کا نسخہ تحفے میں پیش کرتا ہے تو وہ حیرانگی سے کہتا ہے: کیا واقعی میں یہ ایک قرآن ہے؟ کیا یہ قرآن مجید ہے جو میرے ہاتھ میں ہے ؟
پھر وہ اپنے مسلمان دوست کو اطمینان دلاتے ہیں کہ قرآن مجید کو وہ پورا پڑھے گا اور پھر جو سوالات ہیں وہ پوچھ لیں گے۔
امریکن میں اسلام صدیوں پہلے آیا ہے اور مدتوں تک اس کا انکار کیا جاتا تھا تاہم عربی زبان میں مسلمانوں کی امریکی تاریخ کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان کو غلام بنا کر دوسرے جگہوں پر منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
سیاہ فام تحریکوں کا اس حوالے سے سرگرم حصہ رہا ہے اور ان میں سے بعض رہنما جیسے مالکوم ایکس نے اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے تھے، آخری سالوں میں امریکہ میں مسلمانوں کی کافی تعداد موجود رہی ہے اور وہ امریکی کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔/
4165544