ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ افذة علی العالم کے مطابق سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبد الله بن محمد آل شیخ نے تاکید کی ہے کہ تلاوت کے عظیم ثواب ہے اور سعودی بادشاہ کے تعاون سے مقابلوں کی بڑی اہمیت ہے جس سے قرآن فھمی کا جذبہ بڑھتا ہے اور معاشرے میں اعتدال پسندی کی فضا پیدا ہوتی ہے۔
سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا: بین الاقوامی حفظ، قرآت اور تفسیر مقابلے سے حفظ میں حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاکہ نئی نسل قرآن و سنت کے مطابق پروان چڑھے۔
انہوں نے تیرتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا جو وزارت امور اسلامی کے تعاون سے مسجد الحرام میں منعقد ہورہے ہیں۔
سعودی مفتی اعظم نے تاکید کی کہ ان مقابلوں کی حمایت سعودی بادشاہ کررہا ہے اور اس سے پہلے صدور نے ان مقابلوں کی حمایت کی ہے۔
انکا کہنا تھا: ان مقابلوں کے کا مسلمانوں کے دل و جان پر بہت اثر پڑتا ہے اور ان مقابلوں میں ہر عمر کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔/
4165856