ایکنا انڈیا: انگریزی اخبار نے مودی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انڈیا میں جی 20 اجلاس منعقد ہوا ہے جہاں مسلم کشی پر کسی نے بات نہیں کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے القدس العربی کے مطابق گارڈین نے انڈیا میں مسلم کش پالیسیوں پر تنقید کرتے ہویے لکھا ہے کہ جی 20 کا اجلاس اس طرح سے ہورہا تھا کہ گویا انڈیا جمہوری ممالک میں ایک مثالی ملک ہے۔
رائٹر لکھتا ہے کہ انڈیا میں ایسے اشتہارات چلائے جاتے ہیں جیسے وہ شاندار روایات کے حامل ملک ہو حالانکہ وہ اس کے پیچھے اپنے مکروہ چہرے کو چھپا رہا ہے اور اس کی آڑ میں وہ اقلیتوں کے حقوق پامال کررہا ہے۔
رائٹر مزید لکھتا ہے کہ مودی کے شدت پسند حکام ایسے اقدام کررہے ہیں جسمیں واضح طور پر مسلم نفرت نمایاں ہے اور یہ سب الیکشن میں مہم کے لیے انجام دیا جاتا ہے۔
4168075