مراکش میں مک ڈونالڈ سے تلاوت قرآن

IQNA

مراکش میں مک ڈونالڈ سے تلاوت قرآن

5:23 - September 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514938
ایکنا مراکو: مراکش میں مک ڈونالڈ کی جانب سے زلزلہ زدگان کے ساتھ ہمدردی کے لیے تلاوت قرآن نشر کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے هبه پریس کے مطابق مراکش میں زلزلے کے متاثرین سے اظھار ہمدردی کے لیے تین روز تک مک ڈونالڈ کے تمام شعبوں سے تلاوت نشر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کے مک ڈونالڈ شعبوں میں عام موسیقی روک کر تمام شعبوں میں تلاوت نشر کی جارہی ہے۔

مختلف حلقوں نے مک ڈونالڈ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

اس سے پہلے مک ڈونالڈ نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے مختلف مہم میں بھی شرکت کی ہے۔

جمعے کی شام کو سات ریکٹر کو خوفناک زلزلہ آیا تھا جسمیں دو ہزار آٹھ سو سے زائد لوگ ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زاید لوگ زخمی ہوئے تھے۔

زلزلے مرکز شھر کے شمالی علاقے منطقه الحوز بتایا گیا ہے۔/

 

4168431

ٹیگس: مک ، تلاوت ، قرآن ، مراکش ، زلزلے
نظرات بینندگان
captcha