ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی میں ہوائی حملوں پر خبردار کیا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے حملوں کا کوئی اثر نہ ہوگا اور ہم اپنے دفاع کی کوششوں سے ہٹنے والے نہیں۔
حازم قاسم نے تاکید کی کہ صہیونی دشمن کی سازشیں اور حملے ہر جگہ جاری ہیں اور پرامن مظاہروں میں لوگ ہر جگہ انکے مظالم کا شکار بن رہے ہیں
انہوں نے غزہ کے محاصرے پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شرافت اور عزت کی زندگی فلسطینی عوام کا حق ہے جس سے پسپائی نہیں ہوسکتے.
۶۰ فلسطینی نابلس میں زخمی
گذشتہ روز صبح کے وقت جنوبی نابلس کے شھر بیتا پر حملہ کیا اور یہاں پر وسیع پیمانے پر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
.
وزارت اوقاف فلسطین نے مسجدالاقصی میں یہودی عید پر خبردار کردیا
فلسطینی میڈیا (صفا) کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی میں یہودی عید منانے کے سنگین نتائیج ہوسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے: یہودی عید کا مقصد قدس اور مسجد الاقصی کی یہودی سازی ہے اور قدس کی اسلامی اور عربی تشخص کو مٹانا ہے۔
وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ فلسطین میں مقدس مقامات پر فلسطینیوں پر یورش اور سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مقاومتی تنظیمیں اس حساس وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں تاکہ بیت المقدس کے دفاع میں سب کردار ادا کرسکیں۔/
4169198