دبئی خواتین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا پہلا دن

IQNA

دبئی خواتین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا پہلا دن

4:49 - September 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514963
ایکنا امارات: ساتویں بین الاقوامی شیخہ فاطمہ بنت مبارک دبئی مقابلوں کے پہلے دن دس شرکاء نے فن کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخیلج نیوز کے مطابق ساتویں شیخہ فاطمہ بنت مبارک قرآنی مقابلوں کے پہلے دن دبئی کے " علم و ثقافت" کمپلیکس میں دس خؤاتین نے حصہ لیا۔

افتتاحی تقریب گذشتہ روز دبئی ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ اور حاکم دبئی کے مشیر «ابراهیم محمد بومحله» کی نگرانی میں منعقد ہوئی جسمیں ججز کمیٹی کے اراکین، مقابلے کے شرکا اور والدین شریک تھے۔

مذکورہ مقابلے میں دنیا کے ساٹھ ممالک سے قرآنی خؤاتین شریک ہیں اور مقابلے جمعے کے دن تک جاری رہیں گے جو حفظ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں مقابلے صبح اور شام دونوں أوقات میں جاری رہتے ہیں اور گذشتہ روز صبح کے وقت مصر، بحرین، ملایشیا، آسٹریا اور سنگاپور کے حافظات نے حصہ لیا اور سوالات کے جوابات دیے۔

 

ساتویں بین الاقوامی  «شیخة فاطمة بنت مبارک» مقابلوں کی ججز کمیٹی میں «شيخ سجاد بن مصطفى كمال» سعودی عرب «سالم محمد الدوبی، عرب امارات، «عبدالله محمد الأنصاری» امارات، «محمد العربی أحمد»  مصر، «سليمان بن علی بن عبيد المخمری»  عمان، «شيخ وليد حسن علی جناحی»  بحرين اور محترمہ «منى مطر الفلاسی» امارات سے، محترمہ «ميسون أحمد دهمان» شام اور محترمہ «نهلة نبيل حسن» مصر سے شریک ہیں۔

پہلے دن کی تقریب امارات کے جج ڈاکٹر سالم الدبی کی تلاوت سے شروع ہوئی جب کہ سعودی عرب کے سجاد مصطفی کمال الحسن نے خطاب کیا اور دبئی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

 

مقابلوں کے پہلے دن صبح کے ٹائم «منی احمد سعد محیسن»  مصر، سمیه بنت محمد فایز، سنگاپور، امه الرحمن بدیع کلیب بحرین، دیان کاریسما بنت محمد جبار ملاییشاء اور  سیلوا اختر آسٹریا سے جب کہ  عصر کے وقت  اسماء عبدالرحمن عبدالله  یمن، سمیه حیدر جمهوری کومور، ثنا فتحی عدنان  فلسطین، سمیره نور معلم فن لینڈ اور  رویده محمد ابار کینیا نے حفظ میں روایت حفص از عاصم کے ساتھ ترتیل تلاوت کی جبکہ شرکاء میں بھی قرعہ انداز کے ساتھ انعامات تقسیم کیے گیے۔/

 

4169304

 

نظرات بینندگان
captcha