امن کے نام پر شینگن کی بلیک لسٹ اور مسلمانوں کی مشکلات

IQNA

پولینڈ کانفرنس میں؛

امن کے نام پر شینگن کی بلیک لسٹ اور مسلمانوں کی مشکلات

4:24 - October 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515100
ایکنا پولینڈ: بلیک لسٹ کے زریعے سے ان افراد کو شینگن میں روکا جاسکتا ہے تاہم اس میں مسلمانوں کے اہم افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Global Village Space،کے مطابق نائن الیون کے بعد امریکی ایجنسیوں کی جانب سے جو اہم مسئلہ پیدا ہوا وہ مختلف افراد کو انکے عقیدے کے حوالے سے مشکوک افراد کی فہرست میں شامل کرانا ہے۔

 

اس فھرست کی وجہ سے ان افراد کو جہازوں میں سوار ہونے سے ممنوع قرار دینا ہے اور شدت پسندی کے نام پر مقابلے میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

یورپ جسکو عرصے سے مختلف کلچر اور اقوام کا براعظم کہا جاتا رہا ہے تاہم ان اپڈیٹس کے بعد سے یہاں پر بھی اسلام فوبیا میں کافی تیزی آئی۔

 

پولینڈ میں ایک سیکورٹی اجلاس میں جو گذشتہ دنوں منعقد ہوا اس میں آسٹریا، فرانس، اسپین اور ہالینڈ سے مسلمان گروپس بھی شامل تھے جنہوں نے اسلام فوبیا بارے اظھار خیال کیا اور مسلمانوں کے حوالے سے بلیک لسٹ میں شامل افراد کے ناموں کو غیرعادلانہ قرار دیا گیا۔

 

حضور مسلمانان در لیست سیاه شنگن به بهانه تامین امنیت

 

شنگن کی سیاہ فھرست

اس حوالے سے ایک اہم فائل کی طرف اشارہ ہوا وہ  محمد ربانی(Muhammad Rabbani)، کا ہے جو ڈائریکٹر کیج(Cage)  انٹرنیشنل تنظیم ہے جس کے نام کو شنگن بلیک لسٹ میں قرار دیا گیا ہے جس کو شنگن میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

کیج تنظیم سال 2003 سے کام کررہی ہے جس کی ویب سائٹ ہے جو گوانتانامو جیل پر کام کرتی تھی اور اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے۔

مسلمانوں کے خلاف منظم سازش

ہالینڈ میں مسلم واچ تنظیم کے ترجمان عدنی الکنفودی(Adani el-Kanfoudi)، کا کہنا تھا کہ اس طرح کی لسٹ مسلمانوں کے لیے خطرناک ہے اور بہت سے مسلمان شخصیات کا کہنا تھا کہ انکے ناموں کو جان بوجھ کر یا غلطی سے ڈالا گیا ہے۔

 

حضور مسلمانان در لیست سیاه شنگن به بهانه تامین امنیت

 

سوئیڈن کے آرمان جزیز(Arman Jeziz)، جو انسان ایسوسیشن(Insan Association)  کے نمایندے ہے ، انہوں نے سوئیڈن میں مسجد کو آگ لگانے کی خبر سنائی۔

 

فرانس سے شریک شرکا نے بھی اجلاس میں اپنی تحفظات کا اظھار کیا اور انہوں نے عبایہ پر پابندی اور بعض افریقی سیاہ فاموں کے قتل کے مسائل کو اجاگر کیا۔

مسلم سول سوسائٹی کے گروپ نے اس کانفرنس میں کہا کہ یورپ میں اسلام فوبیا بڑھتا جارہا ہے جس نے کافی لوگوں کو متاثر کیا ہے حالانکہ یورپین بقائے باہمی اور متنوع ثقافت کا دعویدار ہے انکو اسلام فوبیا کے حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔/

 

4173798

نظرات بینندگان
captcha