ظلم کا سانپ پھر ہے کاڑهے پھن

IQNA

نجیب زیدی

ظلم کا سانپ پھر ہے کاڑهے پھن

18:44 - October 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3515122
تہران ایکنا، بین الاقوامی قرآن نیوز ایجنسی نے فلسطین کے حالات کے پیش نظر، شعر گوئی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ظلم کا سانپ پھر ہے کاڑهے پھن

پھر فلسطین میں پڑا ہے رن 

ظلم کا سانپ پھر ہے کاڑهے پھن

 

آسمانوں سے بم برستے ہیں 

ڈھونڈتے ہیں پناہ مرد و زن 

 

چڑھ کے لاشوں پہ غزہ پٹی میں 

لیں کے صہیونی ناچتے ہیں گن

 

یہ شیوخِ عرب کسی کے نہیں

کعبہ قبلہ ہے انکا واشنگٹن 

 

بس یہ طغرل کے سورما ہیں سب 

ہے نمائش میں ان کا سارا فن 

 

پشت صہیونیت کی محکم ہے

ہے ۔

لے کے اہل ِ عرب کا سارا دھن  

 

رام کے دیس میں وہ حاکم ہیں 

وقت کے اپنے ہیں جو خود راون 

 

دودھ دیتے ہیں بہر امریکہ 

گروی رکھے ہوئے ہیں اپنے تن 

 

جوتیاں چاٹتے ہیں طاقت کی 

یوں نہیں ہوتی ہے کبھی ان بن

 

ان کی تکبیر ایک فتنہ ہے 

لا الہ میں نہیں ہے ان کا من 

 

حشر پر جو یقین رکھتےہیں 

وہ لٹاتے ہیں اپنا تن من دھن 

 

بے کسوں پر جو ظلم ڈھاتےہیں 

ان کی گھنٹی بجی ہے ٹن ٹن ٹن 

 

اتنی مظلومیت میں حدّت ہے 

ٹینک مرکاوہ جلتے ہیں دھن دھن 

 

 داغے حماس نے جو راکٹ ہیں 

سر سے گزرے ہیں سن سنا سن سن

 

ہو نئی بات پھر تو بسم اللہ 

اب خریدے ہے کون مال ِ کہن 

 

غزہ پٹی سے حریت کی نجیب

روشنی آ رہی ہے اب چھن چھن

 

اپ اپنی نظم اس واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں:

+989369084631

نظرات بینندگان
captcha