ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کی ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلے مسلسل چھٹے سال جکارتا میں منعقد ہوں گے۔
جکارتا مرکز کے انچارج عبدالله بیک، کا اس بارے کہنا تھا: میلاد نبی اکرم(ص) کے حوالوں سے جشن کا سلسلہ جاری ہے اور ان مقابلوں میں آستانہ حسینی کا قرآنی شعبہ تعاون کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: ان مقابلوں میں جو مرکزتبلیغات اسلامی کی عمارت میں جاری ہیں دو سو سے زائد طلبا اور طالبات شریک ہیں اور اختتام پر انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
قرآنی استاد حسینی الحبیب حسین بن حامد العطاس نے قرآن و سنت پر تاکید کے ساتھ بچوں کی شرکت اور والدین کی حمایت اور تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔/
۔
4178322