ایکنا نیوز- قزاقستان قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان ہوا جس میں مراکش کے حافظ نے میدان مار لیا ہے جب کہ ایرانی حافظ محمد رسول تکبیری نے بہترین اور درست جوابات کے باوجود پوزیشن نہیں لی ۔
مذکورہ مقابلوں میں صرف حفظ کا مقابلہ شامل تھا اور مراکش کے حافظ نے پہلی جب کہ چچنیا کے حافظ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
الجزائری حافظ نے دوسری اور لیبیا کے حافظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ مصر اور ملایشیا کے حفاظ کو چوتھی اور پانچویں پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے ہیں۔
ان مقابلوں کا آغاز بدھ سے شروع ہوا تھا جہاں مقابلے قزاقستان کے دارالحکومت کی مسجد میں ہوئے تھے اور جمعرات کی شام کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔
ایرانی نمایندے محمدرسول تکبیری نے بہترین تیاری کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا اور پانچوں سوالوں کے درست جواب دیا تاہم وہ پوزیشن سے محروم رہے۔/
4179503