ایکنا نیوز ایجنسی قرآنی ایکٹویسٹوں اور دانشوروں کی نظر میں

IQNA

ایکنا نیوز ایجنسی قرآنی ایکٹویسٹوں اور دانشوروں کی نظر میں

6:44 - November 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3515266
ایکنا تھران: عراق اور لبنان سے معروف قرآء اور قرآنی مراکز کے سربراہوں نے ایکنا نیوز کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے پیغامامات میں ایکنا کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایکنا نیوز کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے عراق اور لبنان سے مختلف قرآنی مراکز کے سربراہوں اور بعض معروف قرآء نے اس نیوز ایجنسی کی کارکردگی کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

 

حیدر نوری جلوخان، کربلا قرآن چینل کے ڈائریکٹر نے پیغام میں کہا ہے: اس موقع پر اپنے بھائیوں اوربہنوں سے جو ایکنا نیوز میں سرگرم عمل ہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں جو دنیا بھر میں قرآنی نیوز چلاتے ہیں اور جس چیز نے اس نیوز کو منفرد بنایا ہے وہ دنیا بھر میں قرآنی سرگرمیوں کی کوریج کرنا ہے، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دنیا و آخرت میں انکی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

 

رافع العامری، عراقی قومی قرآن مرکز کے ڈائریکٹر نے اپنے پیغام میں کہا ہے:  اس نیوز ایجنسی کی سالگرہ پر مبارکباد عرض ہے، اس نیوز ایجنسی نے عراق اور دیگر تمام اسلامی ممالک میں قرآںی تبلیغات میں کافی معاونت کی ہے، ایکنا نے حقیقی معنوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور حفاظ و قرآء کی سرگرمیوں کو خوب کوریج دی۔

 

مصطفی شقیر، لبنانی قاری اور ایکٹویسٹ کا پیغام میں کہنا تھا: ایکنا نیوز کی سالگرہ پر انکی کاوشوں کو سراہنا چاہیے اور کتاب و سنت کی ترویج میں اور اہل قرآن کی نیوز کو عام کرنے میں انکا اہم مقام ہے اور انکو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

شیخ خیرالدین علی الهادی، ڈائریکٹر دارالقرآن آستان مقدس حسینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے: ایکنا نیوز قرآنی حوالے سے صف اول میں ہے  اور قرآنی نیوز کی کوریج میں انکے مخاطین کافی زیادہ ہیں کیونکہ اس نیوز ایجنسی نے نیوٹرل انداز میں قرآنی خبروں کو عام کیا اور لائیو کوریج دی اور مختلف طبقوں کو مخاطب بنایا اور معیاری نیوز کے ساتھ قرآن واقعات کی تشھیر کی۔/

 

4180650

نظرات بینندگان
captcha