ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره، غزہ میں جنگ بندی کے بعد شہریوں نے اپنے گھروں کی طرف واپسی شروع کردی ہے۔ حملے روکنے کا وعدہ کرنے کے بعد صہیونی طیاروں نے پمفلٹ گراکر شمالی غزہ کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے۔
اسی طرح غزہ میں کویت چورنگی کے اطراف میں رہائشیوں کو گھروں میں داخل ہونے سے صہیونی فورسز منع کررہی ہیں۔ اسی طرح خان یونس اور رفح میں بھی صہیونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کی ہے۔
جنگ بندی کے بعد رفح بارڈر سے ایندھن بھری گاڑیاں غزہ کی طرف سفر کررہی ہیں۔
جنوبی غزہ میں موجود بے گھر فلسطینی شمالی غزہ میں اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی حصے سے شمالی غزہ کی طرف شہریوں کو منتقل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یووا گیلانٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ معاہدہ ’مختصر وقفہ‘ ہے، اس کے بعد اسرائیل پوری فوجی قوت کے ساتھ کارروائی شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل رہا ہونے والے 13 افراد کے استقبال کے لیے تیار ہے اور اس کے جواب میں 39 فلسطینی قیدی رہا کردیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کارروائی اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتے، 240 افراد گرفتار ہیں اور ہم اس کو تسلیم اور برداشت نہیں کرسکتے۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل معاہدے کا پابند رہتا ہے تو ہم بھی اس پر عمل کریں گے۔/
۔
4183770