ایکنا نیوز – ادار ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق سجادہ نشین میاں میر لاہور پیرہارون گیلانی نے خانہ فرھنگ ایران لاہور میں ایرانی ثقافتی نمایندے جعفر روناس سے ملاقات کی اور پاک ایران ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
جعفرروناس نے خانہ فرھنگ لاہور کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا: اس ثقافتی مرکز میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگ آتے ہیں اور ہفتہ وحدت و دیگر تقریبات میں سب شرکت کرتے ہیں۔
ایرانی ثقافتی نمایندے کا کہنا تھا: اس وقت پاک ایران کے تعلقات اطمینان بخش ہے اور ایرانی صدر نے کئی بار پاکستان سے تعلقات کے استحکام پر تاکید کی ہے اور دونوں ممالک کی ترقی سے علاقائی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ملاقات میں غزہ جنگ کے حوالے سے بعض اسلامی ممالک کے کردار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسلامی ممالک کی خاموشی سے صہیونی رژیم کو مزید جرات ملتی ہے۔
سجادہ نشین زیارت گاہ میاں میر پیر هارون گیلانی نے اس ملاقات میں کہا: پاکستان کی ستر فیصد آبادی مشایخ اور خانقاہوں کے ماننے والے ہیں اور ان سے تعلقات پاکستان ایران تعلقات میں أضافے کا باعث بنے گی۔
پیر هارون گیلانی نے ایرانی نمایندے سے خانقاہوں کے دورے کی استدعا کی اور کہا کہ ان سے تعلقات دونوں ممالک کے تعلقات میں أضافہ ہوگا۔
انکا کہنا تھا: پاکستان میں اکثر خانقاہ جیسے پاک پتن، سیون شریف، کوٹ مٹھن اور پیرپگارا وغیرہ کے لاکھوں کروڈوں حامی ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم خانقاہوں کی نمایندگی میں غزہ میں ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کی وحدت پر فلسطین کی حمایت میں تاکید کرتے ہیں۔/
4185511