اوقاف مقابلہ اور ظالموں سے اظھار نفرت

IQNA

ایکنا رپورٹ

اوقاف مقابلہ اور ظالموں سے اظھار نفرت

5:42 - December 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3515425
ایکنا تھران: قومی قرآنی مقابلوں کی پانچویں رات مختلف قرآء نے فن کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خراسانی شمالی کے شھر بجنورد میں چھیالیسویں قرآنی مقابلے منعقد ہوئے جہاں قرآت تحقیق، قرآت ترتیل، حفظ کل قران، بیس پارے کے مقابلے داریوش ہوٹل میں ہوئے۔

خؤاتین نے بھی انہیں شعبوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا۔

نوجوان اور قرآنی مقابلے

داریوش ہوٹل میں بجنورد شھر کے لوگ شوق کے ساتھ شریک تھے اور یہاں کے جوان فیملی کے ساتھ موجود تھے اور انکے ساتھ تصویر بناتے اور ان لمحوں کو یادگار بناتے اور ترتیل و تلاوت اور حفظ مقابلے کے اسٹیج پر فن کا اظھار کرتے اور اسکو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بناتے۔

 

اعلام برائت و انزجار از مشرکان زمان

 

وحدت مسلمین اورغزه سے یکجہتی

پروگرام کے اینکر نے ہر رات کی طرح پانچویں رات کو بھی غزہ کی یاد کی اور حاضرین نے اس موقع پر مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور مکا ہلا کر ظالموں سے نفرت کا اظھار کیا۔

قرآنی مقابلے نمایشی بھی ہوسکتے ہیں جہاں صرف لحن و صوت کی نمایش ہو، مگر قرآن پر عمل جسمیں کہا گیا ہے کہ مشرکین سے نفرت کا اظھار کیا جائے یہ قرآن کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک ہے۔/

 

4185928

ٹیگس: اوقاف ، قرآن ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha