ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

IQNA

17:43 - January 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3515729

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

ایکنا: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنے کا اعلان، رواں ہفتے سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے.

قابل زکر ہے کہ ایکدوسرے کے ہاں اسڑائیک کی وجہ سے دونوں ممالک میں بعض کشیدگیاں پیدا ہوگیی اور دونوں ممالک کے سفراء نے ایکدوسرے کے ملک سے رخصتی لی تھی۔

نظرات بینندگان
captcha